کاروار :۳۰/ستمبر (ایس او نیوز)اترکنڑا ضلع کے 49گرام پنچایتوں کو 2اکتوبر کو کھلی جگہوں پر رفع حاجت کرنے سے آزاد ہونے کا اعلان کیا جائے گا۔ یعنی اس سے قبل ان دیہاتوں میں کھلی جگہوں پر لوگ رفع حاجت کیا کرتے تھے اب نہیں کریں گے کیونکہ کھلی جگہوں کے بجائے ان کے لئے سرکاری سطح پر سہولیات میسر ہوگئی ہیں۔
اترکنڑا ضلع کے یلاپور تعلقہ کی 15اور ہلیال تعلقہ کی 24گرام پنچایتوں میں کھلی جگہوں پر رفع حاجت نہیں ہوگی۔ انکولہ کی ڈونگری، بھٹکل کے کونار ، ہوناور کے ہوسکولی ، ماوین کوروا، منڈگوڈ کا ہنگند ، سرسی کے ہوتگار ، جوئیڈا کا کلمبولی ، کاروار کے موڈگیری ، کمٹہ کا باڈ ، سداپور کی بیلگی گرام پنچایت بھی اس میں شامل ہیں۔